کوئٹہ کے سریاب روڈ پر فائرنگ سے 3افراد جاں بحق2 زخمی ، واقعہ ذاتی دشمنی ہے،پولیس

کوئٹہ کے سریاب روڈ پر فائرنگ سے 3افراد جاں بحق2 زخمی ، واقعہ ذاتی دشمنی ہے،پولیس
کوئٹہ کے علاقے سریاب روڈ ماسٹر کالونی کے قریب مسلح افراد کی فائرنگ سے 3 افراد جاں بحق ہو گئے۔پولیس کے مطابق منگل کے روز کوئٹہ کے علاقے سریاب روڈ پر واقع ماسٹر کالونی کے قریب مسلح افراد نے گاڑی پر اندھا دھند فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں 3 افراد جاں بحق ہو گئے جاں بحق ہونے والوں میں نصیب اللہ ولد محمدی، محمد ہارون ولد میر جمیل، عبدالغفار ولد مولوی واحد بخش جبکہ زخمیوں میں میر جمیل اور عبدالخالق ولد علی گل شامل ہیں۔

Comments 0

Sort by:
Login to post a comment.