واشنگٹن (اے پی پی):امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ وہ اسلام آباد میں امریکا اور ایران کے درمیان امن معاہدے کے امکانات بارے پر امید ۔ایک ٹی وی انٹرویو میں امریکی صدر نے کہا کہ ایران کے ساتھ جاری کشیدگی کے خاتمے کے لیے بات چیت مثبت سمت میں جا سکتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ امریکا کے نائب صدر جے ڈی وینسان مذاکرات میں امریکی وفد کی قیادت کریں گے ۔ امریکی صدر نے دعویٰ کیا کہ ایران کے رہنما عوامی بیانات کے برعکس مذاکرات میں زیادہ لچک دکھاتے ہیں اور زیادہ معقول انداز میں بات کرتے ہیں تاہم انہوں نے خبردار کیا کہ اگر معاہدہ نہ ہوا تو صورتحال مزید سنگین ہو سکتی ہے۔
انہوں نے یہ بھی کہا کہ انہوں نے اسرائیل سے کہا ہے کہ لبنان میں اپنی عسکری کارروائیاں کم کرے تاکہ مذاکرات کے لیے سازگار ماحول بنایا جا سکے۔اسرائیلی وزیرِاعظم نیتن ہاہو کے حوالے سے ٹرمپ نے کہا کہ ان سے بات ہوئی ہے اوروہ تحمل کی طرف جار ہے ہیں۔یہ بیانات ایسے وقت میں سامنے آئے ہیں جب مشرقِ وسطیٰ میں کشیدگی برقرار ہے اور خطے میں جنگ بندی اور سفارتی کوششیں جاری ہیں۔
Comments 0