ایرانی مذاکراتی وفد کی قیادت محمد باقر قالیباف کریں گے: نائب وزیر خارجہ

ایرانی مذاکراتی وفد کی قیادت محمد باقر قالیباف کریں گے: نائب وزیر خارجہ
تہران(بی بی سی)ایران کے نائب وزیرِ خارجہ سعید خطیب زادہ کا کہنا ہے کہ ان کے خیال میں امریکی نائب صدر جے ڈی وینس امریکی مذاکراتی وفد کی قیادت کریں گے اور ایران کی پارلیمان کے سپیکر محمد باقر قالیباف ایرانی وفد کی قیادت کریں گے۔ اس سے قبل پاکستان میں ایران کے سفیر رضا امیری مقدم نے بتایا تھا کہ ایرانی وفد مذاکرات کے لیے آج رات اسلام آباد پہنچ رہا ہے۔ بی بی سی ٹوڈے پروگرام کو دیے گئے ایک انٹرویو میں پاکستان میں امریکہ اور ایران کے درمیان ہونے والے مذاکرات کے حوالے سے ان کا کہنا تھا کہ گذشتہ رات پاکستان کے ذریعے دونوں فریقوں کے درمیان پیغامات کا تبادلہ ہوتا رہا ہے۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ ایران اس عمل کو منطقی انجام تک پہنچانے کے لیے سنجیدہ ہے کیونکہ یہ ’ہمارے قومی مفاد میں ہے۔‘ امریکہ کو جنگ اور سیز فائر میں سے ایک کا انتخاب کرنا ہو گا، ایرانی نائب وزیرِ خارجہ سعید خطیب زادہ کا کہنا ہے کہ امریکہ کو انتخاب کرنا ہوگا کہ وہ جنگ چاہتا ہے یا امن۔ بی بی سی ٹوڈے پروگرام کو دیے گئے ایک انٹرویو میں ان کا کہنا تھا کہ امریکہ بیک وقت یہ دونوں چیزیں نہیں کر سکتا۔ سعید خطیب زادہ کا کہنا ہے کہ لبنان میں اسرائیلی حملے امریکہ اور ایران جنگ بندی کی ’سنگین خلاف ورزی‘ ہیں۔ ان کا کہنا ہے کہ ایران مشرق وسطی میں ہر ایک سے اس معاہدے کی پاسداری کرنے کو کہ رہا ہے... ’اور ہمیں توقع ہے کہ امریکہ بھی اپنے اتحادیوں کے ساتھ بھی ایسا ہی کرنے کو کہے گا۔‘ ایک سوال کے جواب میں کہ آیا اسرائیل کے حملے جاری رہنے کی صورت میں ایران مذاکرات سے دستبردار ہو جائے گا، ان کا کہنا تھا: ’اس وقت ہماری توجہ پورے مشرق وسطیٰ کی بہتری پر ہے۔‘

Comments 0

Sort by:
Login to post a comment.