ریاض۔ (اے پی پی):سعودی ولی عہد و وزیراعظم شہزادہ محمد بن سلمان سےجدہ میں برطانوی وزیر اعظم کیئر سٹارمر نے ملاقات کی ہے۔ایس پی اے کے مطابق ملاقات میں سعودی عرب اور برطانیہ کے درمیان تعلقات کا جائزہ، سٹریٹجک شراکت داری کے پہلووں اور مختلف شعبوں میں انہیں بڑھانے کے طریقوں پر تبادلہ خیال کیا گیا۔دونوں رہنماوں نے حالیہ علاقائی اور بین الاقوامی صورتحال، اس کے سلامتی اور اقتصادی اثرات کے علاوہ باہمی دلچسپی کے متعدد امور پر بھی بات کی۔خطے کی سلامتی اور استحکام کو برقرار رکھنے کے حوالے سے کی جانے والی تمام کوششوں کی سپورٹ پر زور دیا گیا۔
Comments 0