ایران کا آبنائے ہرمز سے گزرنے والے بحری جہازوں کے لیے متبادل روٹس کا اعلان

ایران کا آبنائے ہرمز سے گزرنے والے بحری جہازوں کے لیے متبادل روٹس کا اعلان
تہران۔ (اے پی پی):ایران نے آبنائے ہرمز سے گزرنے والے بحری جہازوں کے لیے متبادل روٹس کا اعلان کیا اور اس کی وجہ مرکزی حصے میں پانی کے اندر بارودی سرنگوں کی موجودگی کا خطرہ بتایا گیا ہے۔عرب نیوز کے مطابق پاسداران انقلاب کی جانب سے ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ آبنائے ہرمز کے راستے آنے جانے والے تمام بحری جہازوں کو مطلع کیا جاتا ہے کہ سمندری سفر میں حفاظتی اصولوں کے تحت اور ممکنہ طور پر بارودی سرنگوں کی زد میں آنے سے بچاؤ کے لیے وہ متبادل راستے اختیار کریں۔ بیان میں نئے راستوں کے داخلی اور خارجی مقامات کے بارے میں بھی ہدایات شامل ہیں۔واضح رہے ایران نے عارضی طور پر آبنائے ہرمز کو کھولنے پر اتفاق کیا ہے، جو کہ عالمی سطح پر ہونے والی تیل کی تجارت کے حوالے بہت اہمیت کی حامل ہے اور یہاں سے دنیا کی تجارت کا پانچ فیصد حصہ گزرتا ہے۔آبی گزرگاہ کو کھولنا اس دو ہفتے کی جنگ بندی کی ڈیل کا حصہ ہے جس پر ایک روز قبل ہی ایران اور امریکہ نے رضامندی ظاہر کی تھی۔

Comments 0

Sort by:
Login to post a comment.