عالمی منڈی میں تیل کی قیمتوں میں کمی، برینٹ کروڈ کی فی بیرل قیمت 95 ڈالر سے نیچے آ گئی

عالمی منڈی میں تیل کی قیمتوں میں کمی، برینٹ کروڈ کی فی بیرل قیمت 95 ڈالر سے نیچے آ گئی
اسلام آباد(بی بی سی)امریکہ اور ایران کے درمیان جنگ بندی کے اعلان کے بعد عالمی سطح پر تیل کی قیمتوں میں تیزی سے کمی دیکھنے میں آئی ہے جبکہ دنیا بھر کی سٹاک مارکیٹوں میں بھی تیزی کا رجحان دیکھا گیا ہے۔ عالمی مارکیٹ میں برینٹ کروڈ کی قیمت تقریباً 13 فیصد کم ہو کر 94.80 ڈالر فی بیرل پر آ گئی۔ تاہم تیل کی قیمتیں 28 فروری کو تنازع کے آغاز سے قبل کی قیمتوں کی نسبت اب بھی زیادہ ہیں۔ تنازع سے قبل تیل کی فی بیرل قیمت تقریباً 70 ڈالر تھی۔ ایران کی جانب سے امریکی اور اسرائیلی فضائی حملوں کے جواب میں آبنائے کو بند کرنے کے بعد مشرق وسطیٰ سے تیل اور گیس کی سپلائی شدید متاثر ہوئی تھی اور ایندھن کی قیمتوں میں اضافہ ہوا تھا۔ بدھ کی صبح ایشیا پیسفک کی بڑی سٹاک مارکیٹس میں اضافہ دیکھنے میں آیا۔ جاپان کے نکی 225 میں پانچ فیصد اضافہ ہوا جبکہ جنوبی کوریا کے کوسپی میں تقریباً 6 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔ ہانگ کانگ کے ہینگ سینگ میں 2.8 فیصد اضافہ ہوا، جبکہ آسٹریلوی مارکیٹ میں 2.7 فیصد اضافہ ہوا۔ اس کے علاوہ پاکستان سٹاک ایکسچینج میں 12 ہزار سے زائد پوائںٹس کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا جو کہ مارکیٹ کا کل آٹھ فیصد بنتا ہے۔ اس کے بعد ٹریدنغ ایک گھنٹے کے لیے معطل کر دی گئی تھی۔

Comments 0

Sort by:
Login to post a comment.