اقوام متحدہ (اے پی پی):اقوام متحدہ نے واضح کیا ہے کہ کسی بھی فوجی مقصد کے تحت شہری آبادی کو تکلیف پہنچانا یا کسی معاشرے کے بنیادی ڈھانچے کو تباہ کرنا ہرگز جائز نہیں۔شنہوا کے مطابق اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل انتونیو گوتریش کے ترجمان اسٹیفن دوجارک نے کہا کہ ایسے بیانات باعث تشویش ہیں جن میں پوری شہری آبادی یا تہذیب کو نتائج بھگتنے کی دھمکیاں دی جائیں۔ترجمان نے کہا کہ اقوام متحدہ کے سربراہ اس بات پر زور دیتے ہیں کہ تنازعات کا خاتمہ تب ہی ممکن ہے جب قیادت تباہی کے بجائے مکالمے کا راستہ اختیار کرے۔ انہوں نے کہا کہ یہ انتخاب اب بھی موجود ہے اور اسے فوری طور پر اختیار کیا جانا چاہیے۔انہوں نے مزید کہا کہ سفارتی کوششوں کو تیز کیا جائے اور آبنائے ہرمز میں بحری آمد و رفت کو بحال کیا جائے تاکہ خطے میں کشیدگی کم کی جا سکے۔
Comments 0