ہنگری(بی بی سی)ہنگری کے دارالحکومت بڈاپیسٹ میں صحافیوں سے بات کرتے ہوئے امریکہ کے نائب صدر جے ڈی وینس نے کہا ہے کہ امریکہ ’بنیادی طور پر‘ ایران میں اپنے مقاصد حاصل کر لیے ہیں۔
بڈاپیسٹ میں واشنگٹن پوسٹ نے ان سے پوچھا کہ کیا ان کے پاس کوئی ایسی معلومات موجود ہے، جس سے ایران اور امریکہ کے درمیان کسی معاہدے کا امکان نظر آتا ہو؟
اس کے جواب میں امریکی نائب صدر کا کہنا تھا کہ امریکہ ’بنیادی طور پر‘ ایران میں اپنے عسکری مقاصد حاصل کر چکا ہے۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ جنگ کے اختتام کی نوعیت ایران پر منحصر ہے اور یہ کہ یہ تنازع ’دو طریقوں‘ سے اپنے انجام کو پہنچ سکتا ہے۔
جے ڈی وینس نے کہا کہ ایک یہ کہ ’ایران ایک نارمل ملک بن جائے، وہ دہشگردی کی مالی معاونت ختم کرے، وہ دنیا کے کاروباری نظام کا حصہ بن جائے۔‘
ان کے مطابق دوسرا آپشن یہ ہے کہ ’اگر ایران مذاکرات نہیں کرتا تو اس کی اقتصادی صورتحال مزید خراب ہوتی جائے گی۔‘
ان کا کہنا تھا کہ ایران نے آبنائے ہرمز بند کر کے ’دنیا کو زیادہ سے زیادہ اقتصادی تکلیف پہنچانے‘ کی کوشش کی ہے لیکن امریکہ اسے ’زیادہ تکلیف‘ پہنچانے کی صلاحیت رکھتا ہے۔
Comments 0