کھٹمنڈو۔ (اے پی پی):نیپال میں برڈ فلو 4 اضلاع تک پھیل گیا ہے ۔ شنہوا کے مطابق محکمہ لائیو اسٹاک کے حکام نےنیپال کے چار اضلاع میں برڈ فلو کے پھیلائو کی تصدیق کی ہے ۔ محکمہ لائیو اسٹاک سروسز کی انفارمیشن آفیسر اندیرا شرما نے بتایا کہ وائرس مورنگ، سنساری،جھاپا اور چیتوان کے 23 پولٹری فارمز میں پایا گیا ہے۔ رواں سال برڈ فلو کا پہلا کیس 18 مارچ کو مورنگ میں سامنے آیا تھا۔حکام کا کہنا ہے کہ وائرس کے مزید پھیلاؤ کو روکنے کے لیے ہنگامی اقدامات کیے جا رہے ہیں۔ متاثرہ علاقوں میں اب تک 1 لاکھ 13 ہزار 608 مرغیاں اور بطخیں جبکہ 2 لاکھ 11 ہزار 867 انڈے تلف کیے جا چکے ہیں۔
Comments 0