پیرس ۔ (اے پی پی):فرانس میں تیز رفتار ٹرین اور فوجی سامان لے جانے والے ٹرک میں تصادم سے ٹرین ڈرائیور ہلاک اور متعدد افراد زخمی ہو گئے۔رائٹرز کے مطابق حکام نےبتایا کہ یہ حادثہ منگل کی صبح کیلے کے قریب ایک لیول کراسنگ پر پیش آیا، جہاں ڈنکرک سے پیرس جانے والی ٹرین فوجی سازوسامان بردار ٹرک سے ٹکرا گئی۔
مقامی انتظامیہ نے بتایا کہ حادثے میں 16 افراد زخمی ہوئے ہیں، جن میں سے 2 کی حالت تشویشناک ہے جبکہ حادثے کے وقت ٹرین میں 200 سے زائد مسافر سوار تھے۔ریلوے آپریٹر کے مطابق حادثہ صبح تقریباً 7 بجے بُلی لے مائنز کے قریب پیش آیا، جس کے بعد امدادی کارروائیاں فوری طور پر شروع کر دی گئیں اور زخمیوں کو قریبی ہسپتالوں میں منتقل کیا گیا۔حکام نے واقعے کی تحقیقات شروع کر دی ہیں تاکہ حادثے کی وجوہات کا تعین کیا جا سکے۔
Comments 0