ترجمان ایرانی پاسداران انقلاب نے وارننگ دیتے ہوئے امریکی صدر کی 48 گھنٹوں کی ڈیڈلائن مسترد کردی

ترجمان ایرانی پاسداران انقلاب نے وارننگ دیتے ہوئے امریکی صدر کی 48 گھنٹوں کی ڈیڈلائن مسترد کردی
ایرانی پاسداران انقلاب نے ٹرمپ کی دھمکی کا جواب دیتے ہوئے کہا ہے کہ جنگ بڑھائی تو پورے خطے کو امریکا کیلئے جہنم بنادیں گے، کسی بھی حملے کا جواب امریکی انفرااسٹرکچر کو نشانہ بناکر دیں گے۔ ترجمان ایرانی پاسداران انقلاب نے وارننگ دیتے ہوئے امریکی صدر کی 48 گھنٹوں کی ڈیڈلائن مسترد کردی۔ خبردار کیا کہ ٹرمپ کی دھمکیاں ان کی کمزوری، بے چینی اور غیرمستحکم سوچ کی عکاس ہیں۔ پاسداران انقلاب کا کہنا ہے کہ کسی بھی جارحیت کا بھرپور اور سخت جواب دیا جائے گا، ہمیں شکست دینے کا خواب دشمن کیلئے دلدل بن جائے گا، دشمن پر حملے کی نوعیت روایتی یا غیرروایتی دونوں ہوسکتی ہیں، عوامی حقوق کے دفاع کیلئے ایک لمحے کیلئے بھی نہیں ہچکچائیں گے۔

Comments 0

Sort by:
Login to post a comment.