ایران کے سابق جنرل قاسم سلیمانی کی صاحبزادی زینب سلیمانی نے امریکی محکمہ خارجہ کا دعویٰ جھوٹ پر مبنی قرار دے دیا۔
ان کا کہنا ہے کہ امریکا میں حراست میں لیے گئے افراد کا خاندان سے کوئی تعلق نہیں، امریکا بے بس ہوچکا، ایران کی بڑی شخصیت کیخلاف جھوٹ بول رہا ہے۔
زینب نے مزید کہا کہ امریکا آج بھی قاسم سلیمانی کے نام سے خوفزدہ ہے، اوچھے ہتھکنڈوں سے اپنی ناکامی چھپانا چاہتا ہے، امریکا ایرانی قوم کا سامنا کرنے میں ناکام رہا، امریکی محکمہ خارجہ کا بیان پروپیگنڈے کے سوا کچھ نہیں۔
Comments 0