ایران نے انسانی بنیادوں پر آبنائے ہرمز سے سامان کی ترسیل کی اجازت دے دی۔
ایرانی میڈیا کے مطابق بنیادی ضرورت کی اشیاء اور انسانی امداد لے جانے والے جہازوں کو اجازت نامے جاری کردیئے، ایرانی بندرگاہوں یا بحیرہ عمان میں موجود جہازوں کو آمد و رفت کی اجازت ہوگی۔
پاکستان اور چین کے 5 نکاتی روڈ میپ میں بھی آبنائے ہرمز کو انسانی بنیادوں پر کھولنے کی اپیل کی گئی تھی، یہ اہم پیشرفت نائب اعظم اسحاق ڈار کے 4 روز پہلے ہونیوالے دورۂ چین میں سامنے آئی تھی۔
Comments 0