امریکی فوج نے ایران میں گرنے والے طیارے کے دوسرے پائلٹ کو بحفاظت ریسکیو کرلیا، امریکی صدر ٹرمپ نے تصدیق کردی۔
سوشل میڈیا پر پیغام میں امریکی صدر نے کہا کہ امریکی فوج نے تاریخ کا سب سے خطرناک ریسکیو آپریشن کیا، پائلٹ کو نکالنے کیلئے درجنوں طیاروں کو ایرانی حدود میں بھیجا گیا، جو خطرناک ترین ہتھیاروں سے لیس تھے، معزز کرنل اب بالکل محفوظ اور خیریت سے ہیں۔
صدر ٹرمپ نے کہا دو ہوا بازوں کو دشمن کے علاقے سے بچانے کا یہ عسکری تاریخ میں پہلا موقع ہے، ہم کبھی بھی کسی امریکی سپاہی کو میدان میں تنہا نہیں چھوڑیں گے، طیارے کے پائلٹ کو 2 روز قبل ہی امریکی فوج نے ریسکیو کرلیا تھا۔
صدر ٹرمپ کے مطابق ریسکیو مشن کے دوران کوئی امریکی ہلاک یا زخمی نہیں ہوا۔
ایرانی پاسداران انقلاب کا کہنا ہے کہ ریسکیو مشن کیلئے آئے ہوئے ایک اور امریکی طیارے کو مار گرایا گیا۔
Comments 0