میکسیکو ، ٹرین پٹری سے اترنے کے باعث 13 افراد ہلاک، 98 زخمی

میکسیکو ، ٹرین پٹری سے اترنے کے باعث 13 افراد ہلاک، 98 زخمی
میکسیکو سٹی۔29دسمبر (اے پی پی):میکسیکو میں ٹرین پٹری سے اترنے سے 13 افراد ہلاک اور 98 زخمی ہو گئے۔ اماراتی نیوز ایجنسی وام کی رپورٹ کے مطابق حادثہ جنوبی ریاست اوکساکا میں انٹراوشینک ٹرین کو چیویلا اور نزانڈا کے قصبوں کے درمیان پیش آیا ۔ ٹرین میں 250 افراد سوار تھے جن میں عملے کے نو ارکان اور 241 مسافر شامل تھے۔ حادثے میں زخمی ہونے والوں میں سے 36 افراد کو طبی امداد دی جا رہی ہے جن میں سے پانچ کی حالت تشویشناک ہے۔ میکسیکو کے اٹارنی جنرل کے دفتر کے مطابق حادثے کی تحقیقات شروع کر دی گئی ہیں ۔

Comments 0

Sort by:
Login to post a comment.