ہم نے مذاکرات کے لیے کبھی اسلام آباد جانے سے انکار نہیں کیا، جنگ کا نتیجہ خیز اور دیر پا خاتمہ ہونا چاہیے‘ عباس عراقچی

ہم نے مذاکرات کے لیے کبھی اسلام آباد جانے سے انکار نہیں کیا، جنگ کا نتیجہ خیز اور دیر پا خاتمہ ہونا چاہیے‘ عباس عراقچی
تہران(بی بی سی)ایرانی وزیرِ خارجہ کا کہنا ہے کہ ’امریکی میڈیا ایران کے مؤقف کو غلط انداز میں پیش کر رہا ہے۔‘ ایران کے وزیرِ خارجہ عباس عراقچی نے ایکس پر جاری اپنے ایک بیان میں کہا کہ ’ہم پاکستان کی کوششوں کے لیے دل سے شکر گزار ہیں اور ہم نے کبھی مذاکرات کے لیے اسلام آباد جانے سے انکار نہیں کیا۔‘ انھوں نے مزید کہا کہ ’ہمارے لیے اہم بات اس غیر قانونی جنگ کے نتیجہ خیز اور دیرپا خاتمے کی شرائط ہیں جو ہم پر مسلط کی گئی ہے۔‘ دوسری جانب پاکستان نے نائب وزیراعظم اور وزیرِ خارجہ اسحاق ڈار نے ایکس پر ہی ایرانی وزیرِ خارجہ عباس عراقچی کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ ’ہم آپ کی جانب سے دی جانے والی وضاحت کا خیر مقدم کرتے ہیں۔‘ واضح رہے کہ پاکستان کی جانب سے امریکہ اور ایران کے درمیان جنگ بندی کروانے کی کوشش جاری ہے اور پاکستان کے اس اہم معاملے پر بطور ثالث کے سامنے آنے پر خطے میں خاصی بحث جاری ہے۔

Comments 0

Sort by:
Login to post a comment.