بیروت (اے پی پی):لبنان کے دارالحکومت بیروت کےمضافاتی علاقوں میں اسرائیلی فضائی حملوں میں 11 افراد شہیداور 32 زخمی ہو گئے۔ شنہوا کے مطابق لبنان کی وزارتِ صحت نے جمعرات کو بتایا ہے کہ بیروت کے علاقے رملت ا لبیدہ میں ایک اسرائیلی فضائی حملے میں 8 افراد شہید اور 31 زخمی ہوئے۔ حالیہ کشیدگی کے دوران بیروت پر یہ تیسرا اسرائیلی حملہ ہے۔
لبنان کے سرکاری خبر رساں ادارے نیشنل نیوز ایجنسی کے مطابق حملہ اس وقت ہوا جب اسرائیلی ڈرونز علاقے کے اوپر نچلی پروازیں کر رہے تھے۔ حملے میں ایک گاڑی کو نشانہ بنایا گیا۔ وزارتِ صحت کے ایمرجنسی آپریشن سینٹر کی جانب سے جاری ابتدائی اعداد و شمار کے مطابق اسرائیل نے بیروت کے جنوب مشرق میں واقع قصبےارامون پر بھی حملے کئے جس کے نتیجے میں 3 افراد شہید جبکہ ایک بچہ زخمی ہوگیا۔
Comments 0