امریکی اٹارنی جنرل پام بونڈی عہدے سے مستعفی، ٹوڈ بلانچ عارضی طور پر ذمہ دار مقرر

امریکی اٹارنی جنرل پام بونڈی عہدے سے مستعفی، ٹوڈ بلانچ عارضی طور پر ذمہ دار مقرر
واشنگٹن (اے پی پی):امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اعلان کیا ہے کہ پام بونڈیاٹارنی جنرل کے عہدے سے مستعفی ہو رہی ہیں اور ان کے عارضی جانشین کے طور پر ٹوڈ بلانچ مقرر ہوں گے۔شنہوا کے مطابق سماجی رابطوں کی ویب سائٹ پرڈونلڈ ٹرمپ نے اپنے بیان میں پام بونڈی کو "عظیم امریکی محب وطن اور وفادار دوست” قرار دیتے ہوئے کہا کہ وہ اگلے چند دنوں میں نجی شعبے میں ایک اہم عہدے پر کام شروع کریں گی، جس کا اعلان جلد کیا جائے گا۔یہ اعلان امریکی میڈیا کی رپورٹس کے بعد سامنے آیا جن میں بتایا گیا تھا کہ ڈونلد ٹرمپ نے پام بونڈی کو برخاست کر دیا ہے۔حال ہی میں امریکی صدر نے اتحادیوں سے بھی ہام بونڈی کی برخاستگی کے امکان پر بات کی تھی، جبکہ بدھ کو انہوں نے خود بھی بونڈی سے اس بارے میں گفتگو کی تھی۔ رپورٹ کے مطابق ڈونلڈ ٹرمپ کو خاص طور پر اپسٹائن فائلز کی کارروائی اور سیاسی مخالفین کے خلاف مناسب تحقیقات نہ ہونے پر ناپسندیدگی تھی۔پام بونڈی کا جانا ٹرمپ کے دوسرے دورِ صدارت میں کابینہ سطح کے دوسرے افسر کی برخاستگی ہوگی، جس سے پہلے مارچ میں ہوم لینڈ سیکیورٹی کی وزیر کریسٹی نویم کو بھی عہدے سے ہٹا دیا گیا تھا۔

Comments 0

Sort by:
Login to post a comment.