بیجنگ (اے پی پی):چین نے پاناما جھنڈے والے جہازوں کی حراست کے امریکی الزام کو مسترد کرتے ہوئے اسے بے بنیاد قرار دیا ہے۔
شنہوا کے مطابق چینی وزارت خارجہ کی ترجمان ماؤ ننگ نے پریس بریفنگ کے دوران کہا کہ امریکاکی جانب سے بار بار ایسے الزامات دہرانا دراصل اس کے "پوشیدہ عزائم” کو ظاہر کرتا ہے، جن کا مقصد پاماکنال پر کنٹرول حاصل کرنا ہے۔
یہ بیان ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب امریکی وزیر خارجہ نے چین پر الزام عائد کیا تھا کہ وہ درجنوں پاناما فلیگڈ جہازوں کو روک کر دباؤ ڈال رہا ہے۔
ماؤ ننگ نے کہا کہ اصل سوال یہ ہے کہ عالمی سپلائی چین کے استحکام اور پاناما کینال کی غیر جانبدار حیثیت کو یکطرفہ اقدامات کے ذریعے کون نقصان پہنچا رہا ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ پاناما میں بندرگاہوں سے متعلق امور پر چین کا مؤقف واضح ہے اور وہ اپنے جائز حقوق اور مفادات کا بھرپور تحفظ کرے گا۔
Comments 0