اسٹاک ایکسچینج میں نیا ریکارڈ قائم؛ انڈیکس 1 لاکھ 82 ہزار کی نئی سطح پر بند

اسٹاک ایکسچینج میں نیا ریکارڈ قائم؛ انڈیکس 1 لاکھ 82 ہزار کی نئی سطح پر بند
پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں ریکارڈ ساز تیزی کا سلسلہ جاری ہے جس کے نتیجے میں انڈیکس آج بھی نئی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا۔ کاروباری ہفتے کے پہلے دن بازارِ حصص میں 1828 پوائنٹس کی شاندار تیزی کے ساتھ کاروبار کا آغاز ہوا، جس کے نتیجے میں کے ایس ای 100 انڈیکس بڑھ کر ایک لاکھ 80 ہزار 863 پوائنٹس کی نئی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا۔ بعد ازاں مارکیٹ میں تیزی کا رجحان غالب آیا اور انڈیکس بتدریج 1940، 1999، 2225، 2357 اور پھر 2634 پوائنٹس کی ریکارڈ تیزی کے ساتھ ایک لاکھ 81 ہزار 669 پوائنٹس کی سطح کو چھو گیا، جو اب تک کی تاریخی اور بلند ترین شرح ہے۔

Comments 0

Sort by:
Login to post a comment.