سی ڈی این ایس نے 15 جنوری تک مالی سال 26-2025 میں 720 ارب روپے کی بچتیں جمع کر لیں

سی ڈی این ایس نے 15 جنوری تک مالی سال 26-2025 میں 720 ارب روپے کی بچتیں جمع کر لیں
اسلام آباد(اے پی پی):سینٹرل ڈائریکٹوریٹ آف نیشنل سیونگز (سی ڈی این ایس) نے ملک میں بچت کے رجحان کو فروغ دینے کے لیے موجودہ مالی سال کے دوران یکم جولائی سے 15 جنوری 2025-26 تک سالانہ ہدف کے مقابلے میں 720 ارب روپے کی بچتیں جمع کر لی ہیں۔سینٹرل ڈائریکٹوریٹ آف نیشنل سیونگز (سی ڈی این ایس) نے موجودہ مالی سال 2025-26 کے لیے بچتوں کے بہاؤ کا ہدف 1.3 ٹریلین روپے مقرر کر رکھا ہے۔سی ڈی این ایس کے ایک سینئر عہدیدار نے یہاں اے پی پی کو بتایا کہ سی ڈی این ایس نے موجودہ مالی سال 2025-26 کے لیے اسلامی سرمایہ کاری میں 50 ارب روپے کے سرمایہ کاری کا ہدف مقرر کیا ہےجس سے ملک میں اسلامی معیشت کے فروغ میں مدد ملے گی۔سی ڈی این ایس کے سینئر عہدیدار نے بتایا کہ نیشنل سیونگز نے موجودہ مالی سال 2024-25 کے لیے 1,650 ارب روپے کا سالانہ ہدف مقرر کیا ہے، جس سے ملک میں بچت کے کلچر کو فروغ ملے گا۔اسی طرح سی ڈی این ایس نے موجودہ مالی سال کے لیے اسلامی فنانس میں 170 ارب روپے کی سرمایہ کاری کا ہدف مقرر کیا ہے جس سے اس شعبے کی ترقی میں مدد ملے گی۔ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ سی ڈی این ایس نے گزشتہ مالی سال 2023-24 میں یکم جولائی سے 30 جون تک تازہ بانڈز میں 1.742 ٹریلین روپے کا ہدف حاصل کیا اور سالانہ ہدف سے 100 فیصد سے زائد کامیابی حاصل کی۔نیشنل سیونگز نے سال 2023-24 کے لیے 1.7 ٹریلین روپے کا سالانہ ہدف مقرر کیا تھااور یہ حوصلہ افزا امر ہے کہ اس سال “ہم نے سالانہ ہدف سے 100 فیصد سے زائد حاصل کیا۔انہوں نے کہا کہ سی ڈی این ایس نے اس سے قبل مالی سال 2022-23 میں بھی سالانہ ہدف عبور کرتے ہوئے تازہ بانڈز میں 1.6 ٹریلین روپے کا ہدف حاصل کیا تھا۔ان کا کہنا تھا کہ یہ مالی سال 2021-22 کے لیے مقرر کردہ 1,300 ارب روپے کے ہدف کے مقابلے میں 200 ارب روپے اضافی سالانہ ہدف تھا۔سی ڈی این ایس نے مالی سال 2021-22 کے لیے نظرثانی شدہ 1.4 ٹریلین روپے کا بچت ہدف مقرر کیا تھاجس سے ملک میں بچت کے رجحان کو فروغ ملے گا۔انہوں نے کہا کہ ملک میں موجودہ مارکیٹ رجحان کو مدنظر رکھتے ہوئے بچت کے کلچر کو مزید بہتر بنانے کے لیے یہ بلند ہدف مقرر کیا گیا تھا۔عہدیدار نے بتایا کہ سی ڈی این ایس میں ادارہ جاتی اصلاحات پر کام جاری ہے اور نئی اصلاحات اور اختراعات متعارف کرائی جا رہی ہیں۔

Comments 0

Sort by:
Login to post a comment.