اسلام آباد۔(اے پی پی):ملک بھر میں سونے کی قیمت میں 4,300 روپے اضافے کے ساتھ فی تولہ سونا 4 لاکھ 86 ہزار 1 سو 62 روپے کا ہوگیا ۔آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق بدھ کو سونے کی فی تولہ قیمت میں 4,300 روپے اضافے کے بعد فی تولہ سونا 4 لاکھ 86 ہزار 1 سو 62 روپے کا ہوگیا ہے۔
24 قیراط سونے کے 10 گرام کی قیمت بھی 3,687 روپے اضافے کے بعد 413,118 روپے سے بڑھ کر 416,805 روپے ہوگئی جبکہ 10 گرام 22 قیراط سونے کی قیمت 378,705 روپے سے بڑھ کر 382,085 روپے ہوگئی۔
آل سندھ صرافہ جیولرز ایسوسی ایشن نے رپورٹ کیا کہ فی تولہ چاندی کی قیمت 500 روپے اضافے کے بعد 9,575 اور دس گرام چاندی کی قیمت 429 روپے اضافے کے بعد 8,209 روپے ہو گئی۔ ایسوسی ایشن نے رپورٹ کیا ہے کہ بین الاقوامی مارکیٹ میں سونے کی قیمت 4,595 ڈالر سے بڑھ کر 4,638 ڈالر ہو گئی۔
Comments 0