افغان وزیر خارجہ مولوی امیر خان متقی نے ایک اجلاس کے دوران دینی علما کی حالیہ فتویٰ کی تائید کرتے ہوئے کہا ہے کہ ملک کا تحفظ صرف سیکیورٹی فورسز کی ذمہ داری نہیں بلکہ اسلامی نظام اور وطن کی حفاظت ہر شہری پر فرض ہے

افغان وزیر خارجہ مولوی امیر خان متقی نے ایک اجلاس کے دوران دینی علما کی حالیہ فتویٰ کی تائید کرتے ہوئے کہا ہے کہ ملک کا تحفظ صرف سیکیورٹی فورسز کی ذمہ داری نہیں بلکہ اسلامی نظام اور وطن کی حفاظت ہر شہری پر فرض ہے
‏افغان وزیر خارجہ مولوی امیر خان متقی نے ایک اجلاس کے دوران دینی علما کی حالیہ فتویٰ کی تائید کرتے ہوئے کہا ہے کہ ملک کا تحفظ صرف سیکیورٹی فورسز کی ذمہ داری نہیں بلکہ اسلامی نظام اور وطن کی حفاظت ہر شہری پر فرض ہے۔ انہوں نے واضح کیا کہ جو کوئی بھی افغانستان کی سرحدوں کی خلاف ورزی کرے یا افغان سرزمین پر تجاوز کرے، اس کے خلاف جہاد تمام مسلمانوں پر فرض ہے اور ہر شہری کو ملک کے دفاع کے لیے تیار رہنا چاہیے۔ مولوی امیر خان متقی نے مزید کہا کہ امارت اسلامیہ پرعزم ہے کہ افغانستان کی زمین کسی دوسرے ملک کے نقصان کے لیے استعمال نہیں ہونے دے گی۔ ان کے مطابق جو کوئی بھی افغان سرزمین کسی اور کے خلاف استعمال کرے تو امارت اسلامیہ اسے روکنے کا حق رکھتی ہے۔ وزیر خارجہ نے یہ بھی یقین دلایا کہ امارت اسلامیہ کی قیادت کسی کو اجازت نہیں دیتی کہ وہ دوسرے ممالک میں عسکری سرگرمیاں انجام دے، اور خلاف ورزی کرنے والوں کو سخت جواب دیا جائے گا۔ یہ بیانات ایسے وقت میں سامنے آئے ہیں جب افغان علماء نے حالیہ فتویٰ میں کہا ہے کہ اسلامی نظام اور وطن کی حفاظت فرض ہے اور حملہ آوروں کے خلاف جہاد فرض عین ہے۔

Comments 0

Login to post a comment.