خواتین کو تعلیم یافتہ بنانے کے ساتھ ساتھ ان کو معاشی طور پر خودمختار بنے کا بھی سب سے بڑا حامی ہوں،شیخ جعفرخان مندوخیل

خواتین کو تعلیم یافتہ بنانے کے ساتھ ساتھ ان کو معاشی طور پر خودمختار بنے کا بھی سب سے بڑا حامی ہوں،شیخ جعفرخان مندوخیل
خواتین کو تعلیم یافتہ بنانے کے ساتھ ساتھ ان کو معاشی طور پر خودمختار بنے کا بھی سب سے بڑا حامی ہوں،شیخ جعفرخان مندوخیل گورنربلوچستان جعفرخان مندوخیل نے کہا کہ خواتین ہی ہمارے روشن مستقبل کی ضمانت ہیں. میں خواتین کو تعلیم یافتہ بنانے کے ساتھ ساتھ ان کو معاشی طور پر خودمختار بنے کا بھی سب سے بڑا حامی ہوں. کانوکیشن نہ صرف فارغ التحصیل گریجویٹس کیلئے بہت اہم ہے بلکہ ان کے وا الدین اور اساتذہ کیلئے بھی خوشی کا موقع ہے۔ کامیاب کانووکیشن کے انعقاد پر پرنسپل پروفیسر سعدیہ فاروقی اور ان کی پوری ٹیم خراج تحسین کے مستحق ہیں. ان خیالات کا اظہار انہوں نے گورنمنٹ گرلز پوسٹ گریجویٹ کوئٹہ کینٹ کے دوسرے کانووکیشن کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کیا. اس موقع پر وائس چانسلر یونیورسٹی آف بلوچستان ڈاکٹر ظہور بازئی، پرنسپل گورنمنٹ گرلز کالج کوئٹہ کینٹ پروفیسر سعدیہ فاروقی، ایڈیشنل سیکرٹری ایجوکیشن عبدالمالک اچکزئی، ڈائریکٹر کالجز محمد حسین بلوچ اور بلوچستان لیکچررز اینڈ پروفیسرز کے سابق صدر پروفیسر طارق بلوچ سمیت والدین اور طالبات کی ایک بڑی تعداد موجود تھی. رہے کہ گورنر بلوچستان نے گرلز کالج کی طالبات کیلئے دو بسیں، اساتذہ کیلئے ایک عدد کوسٹر جبکہ بینڈ گروپ کیلئے دو لاکھ نقد رقم کا اعلان کیا. تمام فارغ التحصیل ہونے والی گریجویٹس کو گورنر ہاوس کوئٹہ میں چائے پارٹی بھی دی جائیگی. دوسرے کانووکیشن میں 245 فارغ التحصیل طلباء میں ڈگریاں تقسیم کی گئیں جبکہ 14 طالبات میں گولڈ میڈل اور 14 طالبات کو بیج آف آنرز سے نوازا گئے. گورنر بلوچستان جعفرخان مندوخیل نے طالبات سے مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ آپ ایک ایسے تعلیمی ادارے کی قابل فخر علامت ہیں جس نے صوبے میں خواتین کو تعلیم یافتہ، مہارت یافتہ اور خاصکر بااختیار بنانے کیلئے مسلسل سرمایہ کاری کی ہے۔ گرلز کالج نے یہ ثابت کیا ہے کہ تعلیم میں سرمایہ کاری پوری معاشرے کی ترقی و خوشحالی کی کنجی ہے لہٰذا اب یہ آپ کا قومی فریضہ بنتا ہے کہ آپ اپنے علم اور ہنر کی طاقت کو معاشرے کی مجموعی بہتری کیلئے استعمال کریں۔ گورنر مندوخیل نے دنیا کی ترقی یافتہ ممالک کی کامیابی کا راز معیاری تعلیم میں ہی پوشیدہ ہے. بلاشبہ تعلیم قوموں کے روشن مستقبل کی تشکیل میں اہم کردار ادا کرتی ہے اور تعلیم ہماری نئی نسل کی پوشیدہ صلاحیتوں میں نکھار پیدا کرتی ہے. فیمیل ایجوکیشن کے حوالے سے تو ایک تعلیم یافتہ ماں ہی ایک تعلیم یافتہ اور تربیت یافتہ خاندان کی ضمانت ہے۔ہمارے جیسے ترقی پذیر ممالک میں خواتین کو تعلیم دینے کے ساتھ ساتھ ان کو معاشی طور پر خودمختار بنانا بہت ضروری ہے تاکہ وہ اپنے بچوں کی مناسب تربیت کے علاوہ باخبر اور آزادانہ فیصلے بھی کریں۔ انہوں نے کہا کہ اساتذہ کی بلاامتیاز احترام صوبے کی تعلیمی ترقی، ذہنی تبدیلی اور تدریس کے نظام کو مستحکم کرنے میں مددگار ہوگا. تعلیم کا ایک بنیادی مقصد کردار سازی بھی ہے. اساتذہ اور والدین کا فریضہ ہے کہ وہ اپنی اولاد کی بہترین تربیت، انسانی اقدار سے آگاہی اور ترقی پسند رحجانات کو مستحکم کرنے میں اپنا کردار ادا کریں. گورنر جعفرخان مندوخیل نے کہا کہ آج فارغ التحصیل ہونے والی طالبات اپنی عملی زندگی کا آغاز بھی کر رہے ہیں۔ میں گورنمنٹ گرلز کالج کوئٹہ کینٹ کے پرنسپل، فیکلٹی ممبران اور ٹیچنگ اسٹاف کو داد دیتا ہوں جن کی محنت اور لگن سے یہاں ہزاروں طالبات کو معیاری تعلیم فراہم کی جا رہی ہے۔ ایک دفعہ پھر تمام فارغ التحصیل ہونے والی طالبات کو مبارکباد پیش کرتا ہوں. گورنر کامیاب مستقبل ان لوگوں کا ہے جو اپنے خوابوں کی خوبصورتی پر یقین رکھتے ہیں. انہوں نے سب کی مزید کامیابی اور سُرخروئی کیلئے اپنے نیک تمناؤں کا اظہار کیا.

Comments 0

Login to post a comment.