پاکستان میں جاری خشک سردی کی لہر ختم ہونے کی امید، محکمہ موسمیات نے بارشوں کے 2 اسپیلز کی پیشگوئی کردی

پاکستان میں جاری خشک سردی کی لہر ختم ہونے کی امید، محکمہ موسمیات نے بارشوں کے 2 اسپیلز کی پیشگوئی کردی
‏پاکستان میں جاری خشک سردی کی لہر ختم ہونے کی امید، محکمہ موسمیات نے بارشوں کے 2 اسپیلز کی پیشگوئی کردی، آج سے 15 دسمبر تک مری، آزاد کشمیر اور گلگت بلتستان میں برفباری کا امکان ہے، 19 دسبر کو مغربی ہواؤں کا نیا سلسلہ داخل ہوگا، دن کے درجہ حرارت میں 5 ڈگری تک کمی کا امکان ہے۔ محکمہ موسمیات نے بالائی علاقوں میں بارش اور برفباری کی پیشگوئی کردی، مری میں بھی ہلکی برف باری کا امکان ہے۔ البتہ ڈپٹی ڈائریکٹر عرفان ورک کہتے ہیں جڑواں شہروں والے زیادہ امید نہ رکھیں۔ بالائی خیبرپختونخوا کے علاقے گلگت بلتستان اور جو بلوچستان کے علاقے ہیں ان میں بارش اور ہلکی برفباری ہوگی، بوندا باندی ہو جائے اس کے علاوہ کوئی چیز نہیں جو راولپنڈی یا اسلام آباد میں ہو۔

Comments 0

Login to post a comment.