صوبائی وزیرداخلہ بلوچستان میرضیا اللہ لانگو کی زیرصدارت کاریزات کوضلع بنانے سے متعلق کمیٹی کا اجلاس ،تجاویز پر غور کیاگیا

صوبائی وزیرداخلہ بلوچستان میرضیا اللہ لانگو کی زیرصدارت کاریزات کوضلع بنانے سے متعلق کمیٹی کا اجلاس ،تجاویز پر غور کیاگیا
صوبائی وزیرداخلہ بلوچستان و چیئرمین کمیٹی میرضیا اللہ لانگو کی زیرصدارت کاریزات کوضلع بنانے سے متعلق کمیٹی کا اجلاس منعقد ہوا۔اجلاس میں پارلیمانی سیکرٹری اسفند یار کاکڑ، چیئرمین پی اے سی اضغرترین،کمشنر کوئٹہ ڈویژن شاہزیب خان کاکڑ اور ڈی سی پشین شریک ہوئے۔ اجلاس میں صوبائی وزیرصحت بخت محمد کاکڑ اور رکن بلوچستان اسمبلی زمرک خان اچکزئی آن لائن شریک ہوئے اجلاس میں کاریزات کو ضلع بنانے سے متعلق حلقے کے منتخب نمائندوں سے لی گئی تجاویز پر غور کیاگیا اس کے علاوہ اجلاس میں کاریزات کو ضلع بنانے سے متلعق مختلف جماعتوں پر مشتمل شرکا کمیٹی کے تجاویز کاجائزہ لیاگیا۔حکومتی مزاکراتی کمیٹی تفصیلی غور کرنے بعد کمیٹی کی جامع سفارشات تیار کرئے گی .اور مکمل رپورٹ گورنمنٹ کو پیش کریگی ۔

Comments 0

Sort by:
Login to post a comment.