بلوچستان میں انتہاپسندی کے تدارک کیلئے پہلا ریسرچ سینٹر قائم، وزیراعلیٰ سرفراز بگٹی نے افتتاح کردیا

بلوچستان میں انتہاپسندی کے تدارک کیلئے پہلا ریسرچ سینٹر قائم، وزیراعلیٰ سرفراز بگٹی نے افتتاح کردیا
بلوچستان میں معاشرے میں بڑھتے ہوئے تشدد اور انتہا پسندانہ رویوں کے تدارک کیلئے پہلا ریسرچ سینٹر قائم کر دیا گیا، جس کا افتتاح وزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے کیا۔ افتتاحی تقریب میں صوبائی وزراء، اعلیٰ سرکاری حکام اور متعلقہ افسران نے شرکت کی، جہاں سینٹر کے اغراض و مقاصد اور مستقبل کے اقدامات پر تفصیلی بریفنگ دی گئی۔ وزیراعلیٰ میر سرفراز بگٹی نے اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے کہا کہ یہ سینٹر تحقیق کے ذریعے نوجوانوں کو درپیش مسائل کو اجاگر کرے گا اور ان کے حل کیلئے مؤثر حکمت عملی مرتب کرنے میں مدد فراہم کرے گا۔ انہوں نے کہا کہ نوجوانوں کو مثبت سرگرمیوں کی جانب راغب کرنا حکومت کی اولین ترجیح ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ معاشرے میں پرتشدد سوچ اور انتہا پسندی کی حوصلہ شکنی کیلئے عملی اقدامات ناگزیر ہیں، اور اس سلسلے میں تحقیق اور آگاہی کلیدی کردار ادا کرے گی۔ وزیراعلیٰ نے اس اہم اقدام پر صوبائی وزیر داخلہ میر ضیاء لانگو، ایڈیشنل چیف سیکرٹری داخلہ محمد حمزہ شفقات اور متعلقہ انتظامیہ کی کاوشوں کو سراہتے ہوئے امید ظاہر کی کہ یہ سینٹر صوبے میں امن و استحکام کے فروغ میں اہم کردار ادا کرے گا۔

Comments 0

Sort by:
Login to post a comment.