پاکستان: آئی ٹی کی برآمدات میں 9ماہ کے دوران 20فیصد اضافہ

پاکستان: آئی ٹی کی برآمدات میں 9ماہ کے دوران 20فیصد اضافہ
اسلام آباد۔ (اے پی پی):ملک سے آئی ٹی کی برآمدات میں جاری مالی سال کے پہلے 9ماہ میں سالانہ بنیادوں پر20فیصد اورمارچ میں ماہانہ بنیادوں پر13فیصدکی نموریکارڈکی گئی ہے۔پاکستان بیورو برائے شماریات کے اعدادوشمار کے مطابق مالی سال کے پہلے 9ماہ میں آئی ٹی کی برآمدات سے ملک کو3.39ارب ڈالرزرمبادلہ حاصل ہواجوگزشتہ مالی سال کی اسی مدت کے مقابلہ میں 20فیصدزیادہ ہے۔اسی طرح مارچ میں آئی ٹی برآمدات کاحجم 413ملین ڈالرریکارڈکیاگیا جوفروری کے365ملین ڈالرکے مقابلہ میں 13فیصد اورگزشتہ سال مارچ کے 329ملین ڈالرکے مقابلہ میں 21فیصدزیادہ ہے۔حکومت نے جاری مالی سال کیلئے آئی ٹی برآمدات کا ہدف 5ارب ڈالر جبکہ اڑان پاکستان پروگرام کے تحت مالی سال 2029تک آئی ٹی کی برآمدات کاہدف 10ارب ڈالرمقرر کیا ہے۔

Comments 0

Sort by:
Login to post a comment.