اسلام آباد۔ (اے پی پی):روس نے کہا ہے کہ مذاکرات سے ایسا حل تلاش کیا جائے جس سے تنازعے کی جڑ ختم کی جا سکے ۔ بی بی سی کے مطابق یہ بات روسی وزیر خارجہ سرگئی لاوروف نے ایرانی ہم منصب عباس عراقچی کے ساتھ ٹیلی فونک گفتگو کے دوران کہی۔
وزارت خارجہ سے جاری بیان کے مطابق روس نے ایران سے کہا ہے کہ مذاکرات کا سلسلہ جاری رکھنا اور ایسے حل تلاش کرنا ضروری ہے جن سے تنازعے کی جڑ ہی ختم اور خطے میں طویل المدتی استحکام قائم ہو ۔ سرگئی لاوروف نے اس بات پر زور دیا کہ کسی بھی صورت دوبارہ تصادم نہیں ہونا چاہیے، روس بحران کے خاتمے میں مدد کے لیے ہمیشہ تیار ہے۔
Comments 0