کوئٹہ :بلوچستان نیشنل پارٹی کے مرکزی بیان میں شہید چیئرمین منظور بلوچ پبلک لائبریری مستونگ میں توڑ پھوڑ اور چوری کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا گیا ہے کہ سابق ایم پی اے احمد نواز بلوچ کے فنڈ سے تعمیر ہونے والی لائبریری میں توڑ پھوڑ چوری مستونگ کی تاریخ ، روایات پر حملہ و تعلیم دشمن اقدام ہے جو کسی صورت قابل قبول نہیں ہے بیان میں کہا گیا ہے لائبریری واقعے کو گزشتہ دو سالوں سے تعلیم دشمن اقدامات کا تسلسل قرار دیا جائے تو بے جا نہ ہو گا کیونکہ موجودہ دور حکومت میں بلوچستان میں جہاں ہر طقبہ فکر متاثر اور ذہنی کوفت سے دوچار ہے وہیں نوجوانوں کو بھی تعلیم کے حصول سے روکنے کیلئے جو تعلیم کش اقدمات کئے گئے وہ بھی کسی عوام کے سامنے ہے بیان میں کہاگیا کہ مستونگ جیسے شہر جسے سیاست ، صحافت ، تعلیم کا گڑھ سمجھا جاتا تھا وہاں پر پبلک لائبریری میں توڑ پھوڑ اور ملزمان کا آسانی سے فرار ہوجانا بہت سے سوالات کو جنم دیتا ہے بیان میں کہا گیا کہ فوری طور پر لائبریری میں توڑ پھوڑ اور چوری کرنے والوں کو کیفر کردار تک پہنچاتے ہوئے انہیں منظر عام پر لایا جائے اور انتظامیہ کی بھی ذمہ داری بنتی ہے کہ وہ اقدامات کرتے ہوئے تعلیمی اداروں کی سیکورٹی کو یقینی بنائے
Comments 0