ڈپٹی کمشنر کوئٹہ کی ہدایت پر ضلعی انتظامیہ نے شہر میں گرانفروشوں کے خلاف کریک ڈائون کرتے ہوئے 18دکانیں سیل کرکے34افراد کوگرفتارکرلیا ،105دکانوں کے معائنہ کے دوران 22افراد کو جیل منتقل کیاگیا۔ڈپٹی کمشنر آفس کوئٹہ کے مطابق عوامی شکایات پر ڈپٹی کمشنر کوئٹہ کی ہدایت پر ضلعی انتظامیہ نے شہر بھر میں تندوروں اور قصابوں کے خلاف کارروائیاں کیں۔ اس دوران مجموعی طور پر 105 دکانوں کا معائنہ کیا گیا۔کارروائیوں کے دوران 34 افراد کو گرفتار کیا گیا، جن میں سے 22 کو جیل منتقل کر دیا گیا جبکہ 18 دکانیں سیل کی گئیں۔یہ کریک ڈان زائد قیمتیں وصول کرنے اور وزن میں کمی کرنے والے دکانداروں کے خلاف کیا گیا۔اسسٹنٹ کمشنر (سٹی)محمد امیر حمزہ نے 40 دکانوں کا معائنہ کر کے 12 افراد کو گرفتار کیا۔اسسٹنٹ کمشنر (صدر)محمد یوسف ہاشمی نے 30 دکانوں کا معائنہ کیا اور 8 افراد کو گرفتار کیا۔اسپیشل مجسٹریٹ سریاب عزت اللہ نے 35 دکانوں کا معائنہ کر کے 13 افراد کو گرفتار کیا۔ضلعی انتظامیہ کے مطابق گرانفروشی اور عوامی استحصال کے خلاف کارروائیاں بلا امتیاز جاری رہیں گی تاکہ شہریوں کو ریلیف فراہم کیا جا سکے۔
Comments 0