پنجاب حکومت نے اساتذہ کو کارکردگی الاؤنس دینے کا فیصلہ کرلیا۔

پنجاب حکومت نے اساتذہ کو کارکردگی الاؤنس دینے کا فیصلہ کرلیا۔
پنجاب حکومت نے اساتذہ کو کارکردگی الاؤنس دینے کا فیصلہ کرلیا۔ رپورٹ کے مطابق پرائمری، ایلمینٹری، ہائی اور ہائر سکینڈری اسکولز کے اساتذہ کو اچھی کارکردگی پر 5 ہزار سے ساڑھے 12 ہزار روپے الاؤنس دیا جائیگا۔ محکمہ تعلیم کے مطابق پرائمری اسکول کے اساتذہ کو اچھی پرفارمنس پر 5 ہزار روپے، ایلمینٹری اسکولز کے اساتذہ کو 7500 روپے، ہائی اسکول اساتذہ کو 10 ہزار روپے جبکہ ہائر سکینڈری اسکولز کے اساتذہ کو 12,500 روپے الاؤنس ملے گا۔ محکمہ تعلیم کا مؤقف ہے کہ الاؤنس سے اساتذہ کی حوصلہ افزائی اور تعلیمی اداروں کا رزلٹ مزید بہتر ہوگا۔

Comments 0

Sort by:
Login to post a comment.