اسلام آباد۔ (اے پی پی):سٹیٹ بینک آ ف پاکستان کو سعودی عرب کی وزارتِ خزانہ کی جانب سے 2 ارب ڈالر کی رقم موصول ہو گئی ہے، جس کی ویلیو ڈیٹ 15 اپریل 2026 ہے۔سٹیٹ بینک کے مطابق یہ فنڈز پاکستان کے زرمبادلہ ذخائر کو مضبوط بنانے اور بیرونی ادائیگیوں کے دباؤ کو کم کرنے میں اہم کردار ادا کریں گے۔ اس پیش رفت سے نہ صرف ملکی معیشت کو استحکام ملے گا بلکہ عالمی مالیاتی اداروں اور سرمایہ کاروں کے اعتماد میں بھی اضافہ ہوگا۔
Comments 0